اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب صدر مائیک پینس نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی سلامتی اور تحفظ کا پابند ہے۔
مائیک پینس نے “ایپک” کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانے کوبیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان پر قائم ہے۔
امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ’داعش‘ کی شکست سے ایران کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہیے۔ ہم ایران کو کسی صورت میں جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس اسرائیل کے طاقتور حمایتیوں میں سے ایک ہیں۔
.......
/169